Search Bar

Facebook

امام الحق زخمی ہوکر آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

 دبئی ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران امام الحق کی انگلی زخمی ہوگئی، اوپنر کینگروز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق اوپنر کے بائیں ہاتھ کی پانچویں انگلی میں فریکچر ہوگیا ہے،آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 16اکتوبر سے ابوظبی میں شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا

اس کے بعد 24سے 28اکتوبر تک کینگروز کیساتھ 3ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے جانا ہیں لیکن امام الحق اس فارمیٹ کیلیے اسکواڈ کا حصہ نہیں، اس لئے انہیں وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔

اوپنر نے دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 76، دوسری میں 48رنز بنائے تھے۔

The post امام الحق زخمی ہوکر آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2ybY3so
امام الحق زخمی ہوکر آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر امام الحق زخمی ہوکر آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر Reviewed by Raja Umair on October 11, 2018 Rating: 5

No comments:

ads 728x90 B
Powered by Blogger.