Search Bar

Facebook

پاکستانی بلائنڈ ٹیم کا بھارت جاکر کھیلنے سے انکار

 لاہور: بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار پر پاکستانی بلائنڈ ٹیم نے بھی بھارت جاکر کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

چیئرمین بلائنڈ کونسل سید سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کے این او سی نہ دینے پر بھارتی ٹیم نہیں آرہی ،نومبر میں پاکستان بلائنڈ کونسل نے بھارتی ٹیم کی میزبانی کرنی تھی  جس کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جانے تھے۔

جواب میں پاکستانی بلائنڈ ٹیم نے بھارت جاکر کھیلنے سے انکار کرتے ہوے ان پر واضح کردیا ہے کہ اب فیوچر میں بھی انڈیا بلائنڈ کونسل اپنی سیریز کی میزبانی بھارتی سر زمین کے بجاے یواے ای میں کرے،ہم بلائنڈ کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں بھارتی رویے کا معاملہ اٹھائیں گے ۔

دوسری جانب پاکستان بلائنڈ کونسل نے 12 اکتوبر سے نیشنل بینک بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔بلائنڈ گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے تمام میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ ان میں سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

The post پاکستانی بلائنڈ ٹیم کا بھارت جاکر کھیلنے سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2CBBDEv
پاکستانی بلائنڈ ٹیم کا بھارت جاکر کھیلنے سے انکار پاکستانی بلائنڈ ٹیم کا بھارت جاکر کھیلنے سے انکار Reviewed by Raja Umair on October 11, 2018 Rating: 5

No comments:

ads 728x90 B
Powered by Blogger.