Search Bar

Facebook

آسٹریلیا سے ٹی 20 سیریز میں محمد عامر کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

 لاہور:  محمد عامرکوآسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

یواے ای میں آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریزمکمل ہونے کے بعد 3ٹی ٹوئنٹی میچ 24سے 28اکتوبر تک کھیلے جائیں گے، انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ کی تشکیل کیلیے مشاورت کا آغاز کردیا،ٹیسٹ کے بعد محمد عامر کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے بھی ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے تاہم ان کی جگہ محمد عامر کی جگہ پیسر وقاص مقصود کو  شامل کرنے پرغورکیاجارہا ہے۔

حالیہ فارم دیکھتے ہوئے دورہ زمبابوے میں خاص کارکردگی نہ دکھاپانے والے محمدحفیظ کوبرقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آف سپنربلال آصف کو بھی موقع دیا جاسکتا ہے، عماد وسیم کا نام زیرغور لیکن شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی۔

ذرائع کے مطا بق شعیب ملک، فخر زمان، بابراعظم،آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کی شمولیت یقینی ہے، نیوزی لینڈ ’’اے‘‘ کے خلاف جمعہ سے دبئی میں شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وقاص مقصود، صاحبزادہ فرحان اورحسین طلعت کی کارکردگی پرنظررکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائیگا۔

The post آسٹریلیا سے ٹی 20 سیریز میں محمد عامر کو ڈراپ کیے جانے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2RG6JPJ
آسٹریلیا سے ٹی 20 سیریز میں محمد عامر کو ڈراپ کیے جانے کا امکان آسٹریلیا سے ٹی 20 سیریز میں محمد عامر کو ڈراپ کیے جانے کا امکان Reviewed by Raja Umair on October 11, 2018 Rating: 5

No comments:

ads 728x90 B
Powered by Blogger.