Search Bar

Facebook

عاقب جاوید نے ٹیسٹ کرکٹ کو ختم کرنے کی تجویز دے دی

 لاہور:  سابق پیسر عاقب جاوید نے ٹیسٹ کرکٹ کو ختم کرنے کی تجویز دیدی۔

عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ میچ میں شریک کھلاڑیوں اورکوچنگ اسٹاف کے بغیر کوئی طویل فارمیٹ کا میچ نہیں دیکھتا، براڈ کاسٹرز کو بھی کوئی دلچسپی نہیں، وقت آگیا ہے کہ آئی سی سی کو ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کا فیصلہ کرلینا، جن ملکوں کو طویل فارمیٹ کے میچز کھیلنا ہیں، آپس میں طے کر کے کھیل لیں۔

سابق پیسر نے کہا کہ دبئی میں جاری پاکستان اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ میں شائقین نام کو بھی نہیں، صرف دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ہی ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کیلیے موجود ہیں۔ دیکھنے والوں کے پاس اب اتنا وقت نہیں کہ وہ سارا سارا دن بیٹھ کر بورمیچز کو دیکھیں۔

عاقب جاوید نے کہا کہ جتنی لیگز کھیلی جارہی ہیں اس کے بعد لوگ ٹیسٹ میچز کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کیوں کریں گے، آئی سی سی کو فیوچر ٹورپروگرام سے اس کونکال دینا چاہیے۔

The post عاقب جاوید نے ٹیسٹ کرکٹ کو ختم کرنے کی تجویز دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2EeU83j
عاقب جاوید نے ٹیسٹ کرکٹ کو ختم کرنے کی تجویز دے دی عاقب جاوید نے ٹیسٹ کرکٹ کو ختم کرنے کی تجویز دے دی Reviewed by Raja Umair on October 11, 2018 Rating: 5

No comments:

ads 728x90 B
Powered by Blogger.